کریانہ کی دکان میں ایک ننھی سی بچی اور اس ننھی سی بچی کا جھکا ہوا سر اور پھر ایک ہاتھ میں چند روپے اور دوسرے ہاتھ میں ان روپیوں جتنے ایک مختصر سے کاغذ پر لکھے دو چار الفاظ۔
یہ دو چار الفاظ نہیں ہیں امیدیں ہیں اور دلاسے ہیں جو والدین چھوٹے بچوں کو دیتے ہیں
وہ خوشی ہے جو یہ چھوٹی سی ننھی سی بچی گھر کے قریب سے جا کر مسکرا کر اپنے والدین کے ہاتھ میں تھمائے گی۔
خدارا ذرا غور کیجیے کہ ان دو تین لفظوں میں کتنا درد چھپا ہے۔
دوکان سے ڈیڑھ کلو آٹا منگوانے والے وہ والدین کس کرب ناک پریشانی سے گزر رہے ہونگے.
خدارا اپنے اردگرد مجبور لوگوں کا خیال رکھیں اگر ان کی خواہشات نہ سہی کم از کم ان کی ضروریات ضرور پوری کریں اللہ پاک ہم سب پر اپنا خصوصی کرم فرمائے آمین۔