کٹنگز/قلمیں کیسے لگائیں؟
1۔کٹنگز لگانا فن ھے۔ مذاق نہیں۔پہلے ھلکے ڈیٹول صابن یا محلول/ھائڈروجن پر آکسائیڈملے پانی/سے نرم برش یا فوم کے ساتھ صاف کریں۔
2۔ قلموں کو خشک کریں بہتر ھے سایہ میں۔
3۔قلم کو سب سے نیچے والے بڈ کے قریب کاٹیں۔اورنیچے والا بڈ چھوڑ کا اسکے ارد گرد چاقو سے ایک ڈیڑھ انچ لمبے جلد چھیلنے کے نشان لگائیں۔
4۔قلم کے اوپر موم لگا دیں۔
5۔قلم کے نچلے قدرے تراشے/چھیلے ھوئے حصہ پر کنوار گندل(ایلو ویرا) کا لعاب( اور اگر اس میں ھلدی ملی ھو تو اور بہتر ھے) لگائیں۔
6۔تھیلی/ گملہ یا زمین کی مٹی میں ریت کا تناسب کم از کم 30 فی صد رکھیں
7۔مٹی میں کسی صاف لکڑی سے قلم کی موٹائی برابر سوراخ کریں۔اور قلم کو احتیاط سے رکھیں۔
8۔اگر ممکن ھو تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گل بابونہ بوٹی(camomelie) کا قہوہ بنا کر ٹھنڈا کرکے قلم کے ارد گرد مٹی کو تر کریں۔
(اس سے جڑیں جلد پیدا ھوں گی۔قلم گلنے سڑنے سے بچے گی۔)
9۔قلم کے ارد گرد اوپر پلاسٹک کیمپ بنائیں تاکہ موسمی اثرات اور بچوں کی چھیڑ چھاڑ سے محفوظ رھے۔
قلم والی تھیلی/ گملے کو قدرے گرم جگہ میں رکھیں۔
یاد رھے یہ تحریر 30 دسمبر کو لکھی جا رھئ ھے۔
شگوفے نکلنے پر پانی کی ضرورت ھو تو بہتر ھے
کنوار گندل ملے پانی سے سیراب کریں۔ ( جو کم از کم 6 دنوں پہلے کا تیار شدہ ھو اور صاف پلاسٹک برتن میں محفوظ کردہ ھو۔یعنی کنوار گندل /پانی کو بلینڈ کریں۔) یہ پانی بہترین کھاد بھی ھے۔
پودا تیار ھو اور پھل کھائیں دوسروں کو بھی دیں اور بینک انتظامیہ کیلئے ممکن ھو تو دعائے خیر کریں۔
تحریر: انور فاروقی صاحب التین انجیر بنک