سنو روحِ من❤️ !!
اچھا مجھے ایک بات بتاؤ
کیا تم سُن پاتی ہو
وہ سب باتیں
جو میں اپنے مصروف دن میں
بڑی مشکل سے
وقت نکال کر
تمہیں اپنے خیالوں میں لا کر
تم سے کِیا کرتا ہوں،
کیا تمہیں محسوس ہوتا ہے؟
جب تم سے کوسوں دُور
میں تمہیں اپنے تخیل میں چُھوتا ہوں
کیا میرا لمس
تمہیں تمہاری روح پر محسوس ہوتا ہے؟
اور اگر
تم یہ محسوس کر پاتی ہو تو
مجھے بتاؤ
کہ تمہیں یہ کیسا لگتا ہے..
.