مچھلیوں کی کہانی

Admin
0

 آج مچھلی لینے گیا، مچھلی کی دکان پر مچھلی کی آلائشیں اور جسم کے دوسرے حصے پڑے تھے، جو کہ گوشت میں شامل نہیں ہوتے، اور مچھلی والا انہیں سائڈ پر پھینک دیتا ہے۔ 


اسی ڈھیر پر یہ پھولی ہوئی چیز پڑی تھی، میرے ساتھ کھڑا شخص کہنے لگا "اس میں مچھلی کے بچے ہیں" 


میں نے اسکی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ مچھلی کے بچے انسانوں یا دوسرے جانوروں کی طرح اسکے پیٹ میں نہیں ہوتے، کیونکہ مچھلی میں نر کے سپرم اور مادہ کے انڈے ان کے جسموں سے باہر خارج ہوتے ہیں، اور جسم سے باہر ہی پانی میں سپرم اور انڈے کا ملاپ ہوتا ہے، اور وہیں پھر ان انڈوں سے مچھلی کے بچے پیدا ہوتے ہیں۔ (البتہ کچھ مچھلیاں ایسی ہیں جن میں اندرونی فرٹیلازیشن ہوتی ہے، یعنی نر مادہ کے جسم میں سپرم چھوڑتا ہے، جیسا کہ شارک وغیرہ، لیکن سٹال پر موجود مچھلی کوئی شارک نہیں بلکہ رہو مچھلی تھی)۔


پھر وہ مجھ سے پوچھتا ہے "پھر یہ کیا چیز ہے؟"


جواباً میں اسے بتاتا ہوں کہ یہ "swim bladder" ہے۔ 


یہ swim bladder مچھلی کے پیٹ میں موجود ایک ٹیوب نما عضو ہوتا ہے۔ اس کی دیواریں لچک دار ہوتی ہیں، اور یہ غبارے کی مانند ہوتا ہے۔ اس میں ہوا یا آکسیجن بھری جاتی ہے۔ یہ آکسیجن مچھلی کے خون سے آتی ہے، کچھ مچھلیاں پانی سے اوپر اکر ہوا نگل لیتی ہیں، جو ان کے نظام انہضام سے ہوکر انکے swim bladder میں پہنچ جاتی ہے۔ 


ہوا اور آکسیجن کے بھر جانے سے یہ swim bladder کسی غبارے/ ٹیوب کی طرح پھول جاتا ہے۔ اسکے پھول جانے سے مچھلی کو تیرنے میں مدد ملتی ہے۔ ہوا کی کثافت پانی سے کم ہوتی ہے، اس لیے swim bladder میں بھری ہوا یا آکسیجن مچھلی کو پانی میں نیچے تل (bottom) سے اوپر رکھتی ہے۔ 


بلکل ویسے ہی جیسے پول میں ہم ٹیوب پہن کر تیرتے ہیں، ٹیوب کی ہوا ہمیں ڈوبنے نہیں دیتی۔ جب مچھلی کو پانی میں اوپر آنا ہوتا ہے تب وہ swim bladder میں ہوا بڑھا لیتی ہیں، اور جب نیچے جانا ہوتا ہے تو ہوا کم کر لیتی ہیں۔ 


مچھلی کی ایک خاص قسم lung fish بھی ہے، جو اپنی زندگی کا ایک حصہ پانی سے باہر گزارتی ہے، یہ مچھلیاں اپنے swim bladder کو پھیپھڑے کی طرح استعمال کرتی ہیں، اور اس میں موجود ہوا سے گیسز کا تبادلہ کرتی ہیں، جس طرح پھیپھڑے میں ہوتا ہے۔



سب مچھلیوں کے پاس swim bladder نہیں ہوتا، cartilaginous fish جیسا کہ شارک وغیرہ کے پاس swim bladder نہیں ہوتا۔ لیکن ان کی تعداد بہت کم ہے۔ زیادہ تر مچھلیاں swim bladder والی ہی ہیں۔۔۔


#وارث_علی

Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Ok, Go it!