صوابی : پولیس کی بڑی کامیابی، لاہور راہزنی کیس انتہائی قلیل وقت میں ٹریس، 03 رکنی بین الصوبائی راہزن گروہ گرفتار، سرقہ شدہ رقم 70 لاکھ روپے, وقوعہ میں استعمال شدہ گاڑی اور پستول برآمد
تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ گوہر علی سکنہ لاہور نے مورخہ 12.12.2022 کو تھانہ لاہور پولیس کے روبرو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ اپنے ملکیتی 02 پٹرول پمپس میں فروخت سے حاصل شدہ رقم لے کر ڈرائیور کے ہمراہ اپنی ذاتی گاڑی میں سوار ہو کر مذکورہ رقم بینک میں جمع کرانےکی غرض سے جا رہا تھا جونہی ذکریا شاخ سے آگے نزد حبیب بینک پہنچا تو وہاں نامعلوم اشخاص نے ان سے گاڑی آگے کرکے گھیر لیا، اس دوران مسلح نامعلوم ملزمان نے آکر اس کی آنکھوں میں سرخ مرچ ڈال کر رقم چھین کر موقع سے فرار ہوئے جس کی بابت تھانہ لاہور میں مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین نے فوری طور پر سپاٹ کا وزٹ کیا اور ایس پی انوسٹی گیشن صوابی محمد فیاض کی سربراہی میں ڈی ایس پی لاہور شفیع الرحمٰن ، ایس ایچ او لاہور عجب درانی اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر انہیں ملزمان ٹریس و گرفتار کرنے اور سرقہ شدہ رقم کی برآمدگی کا ٹاسک دیا۔
تشکیل شدہ ٹیم نے مقدمہ میں تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے موٹر کار کو ٹریس کرکے جس میں سوار ملزمان فیاض ولد نورالحق سکنہ مانیری بالا اور شاہد جمال ولد سید جمال سکنہ لاہور کو گرفتار کرکے جن سے سرقہ شدہ رقم
مبلغ 70 لاکھ روپے,
وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور پستول بھی برآمد کئے گئے۔ دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے شریک ملزم شاہ فرید ولد نورالحق سکنہ کیمیاڑی کراچی کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بعد وقوعہ کراچی فرار ہونا بیان کیا جس کو ضلعی پولیس صوابی نے کراچی پولیس کے تعاون سے گرفتار کرکے جس کو ضلع ہٰذا ٹرانسفر کرانے کے لئے قانونی لوازمات پورے کئے جا رہے ہیں۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔