کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی گنڈہ پور گروپ کا سرگرم دھشتگرد غفور احمد ہلاک

Admin
0

 سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کاروائی


فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی گنڈہ پور گروپ کا سرگرم دھشتگرد غفور احمد ہلاک، مذکورہ دہشتگرد سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کوپولیس موبائل پر حملوں، بم دھماکوں، سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب تھا۔ 


دوسری  کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سجنا محسود گروپ کا سرگرم دہشت گرد گل یوسف ولد شاہ جا عالم گرفتار، دھشتگرد گل یوسف کرنل مجیب الرحمن، کیپٹن سکندر سہیل کو شھید کرنے سمیت کلاچی پولیس موبائل پر دھماکہ کرنے، بھتہ خوری اور دھشتگردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ 



تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی آپریشن ٹیم اور حساس ادارے خفیہ معلومات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے خلاف تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں مشترکہ انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن میں مصروف تھے کہ اس دوران مخالف سمت سے دہشت گردوں نے ان پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ شروع کی۔ آپریشن پارٹی نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کی خاطر جوابی فائرنگ شروع کی۔ فائرنگ رکنے پر ایک دہشت گرد کی لاش پڑی پائی جس کی شناخت غفور احمد ولد خان زمان سکنہ مانجھی خیل ضلع ٹانک سے ہوئی جس کے قبضہ سے ایک عدد پستول 9mm بور، چار عدد ہینڈ گرینیڈ اور ایک عدد موٹر سائیکل ہنڈا جلی ہوئی برآمد کرکے قبضہ ہوئی۔ مذکورہ دہشتگرد سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کو پولیس موبائل پر حملوں، بم دھماکوں، سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے مقدمات میں مطلوب تھا۔



اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سجنا محسود گروپ کے ساتھ وابستہ دہشت گرد گل یوسف ولد شاہ جا عالم قوم محسود سکنہ چک ملائی جنوبی وزیرستان کو جدید ٹیکنیکل طریقہ سے بمقام خرگئی چیک پوسٹ ضلع ٹانک سے دھر لیا گیا جو سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کو کرنل مجیب الرحمن، کیپٹن سکندر سہیل کو شھید کرنے سمیت کلاچی پولیس موبائل پر دھماکہ کرنے، بھتہ خوری اور دھشتگردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Ok, Go it!