ہفتہ وار مہنگائی میں 0.09 فیصد کی کمی

Admin
0

 ہفتہ وار مہنگائی میں 0.09 فیصد کی کمی

ہفتہ وار افراط زر میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سالانہ شرح 29.30 فیصد پر برقرار رہی۔

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جلانے کی لکڑی، انڈے، کچے دودھ اور آٹے سمیت 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ سبزی گھی اور کوکنگ آئل جیسی متعدد اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔


 اس دوران 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

 ہفتہ وار بنیادوں پر، انڈے 2.86 فیصد، باسمتی ٹوٹے ہوئے چاول 28.1 فیصد، آٹا 28.1 فیصد، روٹی 2.76 فیصد، لکڑی 2.49 فیصد، ایل پی جی 1.61 فیصد اور توانائی بچانے والے 1.27 فیصد مہنگے ہوئے۔



 دوسری جانب ٹماٹر 6.02 فیصد، آلو 8.85 فیصد، چینی 1.22 فیصد، سبزی گھی 0.45 فیصد، کوکنگ آئل 0.04 فیصد اور بجلی 2.44 فیصد مہنگی ہوئی۔

Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Ok, Go it!