December poetry choice
شوق دلچسپ ہیں دسمبر کے
دھندلی یادوں کی سرد راتوں میں
بیتی باتوں کو سوچتے رہنا,
چاۓ کے مگ کو لے کے ہاتھوں میں,
چاند تاروں کو کھوجتے رہنا,
اپنی آنکھوں سے اپنے خوابوں کو
لمبی راتوں میں نوچتے رہنا....
روگ دلچسپ ہیں دسمبر کے
عنبرین_خان