پاکستان اور افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ فی الحال کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔
پاکستان میٹرولوجیکل کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
اسلام آباد، لاہور، ملتان، ٹانک، شمالی وزیرستان سمیت متعدد شہروں اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
انڈیا اور اس کے زیرانتظام کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔