موت کا صندوق

Admin
0

 موت کا صندوق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!


"اس وقت آپ لوگ دنیا کی سب سے خطرناک صندوق دیکھ رہے ہیں۔یہ دنیا کے تمام ہتهياروں سے زیادہ خطرناک ہے۔ اس صندوق کو فلپ نٹسکے نے design کیا ہے۔ یہ دنیا کی واحد ایسی مشین ہے۔ جسکو آپ بالکل فری میں استمعال کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر فلپ سے کسی نے ایک انٹرویو میں سوال کیا کہ آپ لوگوں سے اس چیز کے پیسے کیوں نہیں لیتے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم مرے ہوٸے لوگوں سے پیسے نہیں لیتے۔


اس مشین کو "SARCO" کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ مشین مرنے کی خواہش رکھنے والا "شخص" اندر ہی سے خود استعمال کرتا ہے۔۔ مریض سے پہلے کچھ سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ اگر وہ ان سوالات کا صحیح جواب دے دیں۔ پھر وہ بٹن دباکر بڑے آرام سے اپنے آپ کو بغیر کسی "تکلیف" کے مار سکتا ہے ۔یہ مشین ک چھ اسطرح "design" کیا گیا ہے، کہ بٹن دباتے ہی "Nitrogen" گیس کی مقدار بڑھنے اور آکسیجن گیس کی سطح ایک دم تقریبا 21 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جسکی وجہ سے اسکی موت واقع ہوجاتی ہے جس میں تقریباً 30 سیکنڈ لگتے ہیں۔یعنی یہ مشین تقریبا تیس سیکنڈ میں آپ کو اوپر پہنچاسکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر فلپ ٹنسکے نے اس مشین کو ہر انٹرویو میں اتنا سراہا۔۔ کہ لوگوں نے اس کو ڈاکٹر ڈیتھ کہہ کر پکارنا شروع کیا۔۔۔۔۔یہ تھری ڈی مشین تابوت نما کیپسول ہے۔جس میں کھڑکیاں بھی ہوتی ہیں اور مریض باہر کی دنیا کو دیکھ بھی سکتا ہے۔



اگر چہ یہ کام کسی پستول یا بندوق سے بھی ہوسکتا ہےاور وہ بھی بہت ہی کم وقت میں،،، تو پھر یہ مشین ہی کیوں ؟ یقینا یہ سوال بنتا ہے۔۔ لیکن ڈاکٹر فلپ نٹسکے کا کہنا ہے کہ بندوق یا پستول سے جو موت واقع ہوتی ہے۔۔۔ وہ بڑی اذیت ناک ہوتی ہے۔۔۔۔۔ اور وہ "شخص" باقاعدہ اس اذیت کو کچھ وقت تک محسوس کرتا ہے۔۔۔ لیکن "Sarco" میں موت کا پتا نہیں چلتا۔۔۔ یعنی اس میں لیٹا ہوا شخص کسی درد یا کرب سے گزرے بغیر ہی مرجاتا ہے۔۔۔۔۔واضح رہے کہ مذکورہ مشین سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ، جرمنی اور کینیڈا میں قانونی طور پر آپ استعمال کرسکتے ہیں۔

Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Ok, Go it!