سوپر اسٹار یا پھر وِلن؟
یہ ورلڈکپ 2014 کی بات ہے جب رونالڈو نے منفرد اسٹائل کا ہیئر کٹ کرا کے سب کی توجہ اپنی طرف موڑ لی تھی، لیکن میڈیا کی بہت ایک بڑی تعداد نے رونالڈو کے اس ہیئر کٹ پر شدید تنقید کی تھی۔ لیکن اس ہیئر کٹ کی اصل وجہ کیا تھی یہ کسی کو نہیں معلوم۔
دراصل ایرک اوٹز نامی 10 ماہ کے اس بچے کی سرجری کی گئی تھی جس کی وجہ سے اسکے چہرے پر Z کی شکل کا نشان بن گیا تھا جس نے ساری زندگی اس بچے کے ساتھ رہنا تھا۔ اس بچے کی فیملی نے کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم سے رابطہ کرکے کچھ شرٹس مانگی تاکہ اسکی نیلامی کرکے 83ہزار ڈالرز جمع کیا جا سکے جو اسکی سرجری کیلئے استعمال ہونا تھا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے یہ بات سننے کے بعد نہ صرف اس بچے کی فیملی کو مکمل رقم ادا کی بلکہ اپنے بالوں پر Z کی شکل کا ڈیزائن بنا کر اس بچے کو یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ اس مشکل وقت میں دنیا کا سب سے بڑا سوپر اسٹار اسکے ساتے کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔
یہی وجہ ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو صرف فٹبال کا ہی نہیں بلکہ اس دنیا کا سب سے بڑا سوپر اسٹار سمجھا جاتا ہے۔