جدید ٹیکنالوجی اور جگاڑی ایجادات

Admin
0

 جدید ٹیکنالوجی  اور   جگاڑی ایجادات           


جوگاڑ یا جگاڑ کا مطلب کسی مشکل کام کرنے کا آسان طریقہ نکالنا ہے۔ اس طریقہ میں پہلے سے موجود ذرائع کو استعمال کر نا یا معمولی ذرائع استعمال کر کے نئی چیز بنانا ہوتا ہے


جگاڑ کا خیال بنیادی طور پر مغربی دنیا سے اور بالخصوص امریکا سے آیا ہے جس میں کسی کام کے کرنے  کو اہمیت دی جاتی ہے حالانکہ روایتی طور پر اس کام کا ہونا ممکن نہ سمجھا جاتا ہو


جگاڑ” کا لفظ اب تک ممکن ہے اردو لغت کا حصہ نہ بنا ہو مگر یہ ہماری عام زندگی میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ لفظ اپنی ایک مخصوص نفسیات لیئے ہوئے ہے اس کا استعمال بذات خود ایک “جُگاڑ” کے طور پر کیا جاتا ہے یعنی ایک ایسا کام جو روائتی و رواجی انداز میں کرنا ممکن نہ ہو اور فوری طور پر اُس کا وقتی حل کچھ ایسے انداز میں کیا جائے جس سےوہ ممکنہ مسئلہ حل ہو جائے اورعموما “جگاڑ” سے اُس وقت تک کام نکالا جاتا ہے جب تک کہ مسئلہ کے مستقل حل کی جانب پیش رفت نہ ہو جائے۔ دلچسپ معاملہ یہ ہے کہ جگاڑ غیر روایتی انداز میں کام کا وقتی حل ہے جبکہ قومی مزاج کے زیر اثر ہم نے اس جگاڑی رویے کو ہی روایت بنا لیا ہے۔

 زندگی میں مختلف موقعوں پر “جگاڑ” لگانی پڑتی ہے۔


جوگاڑ انسان کی اُس دریافت کو کہتے ہیں جو وہ کسی خاص ضرورت کے پیش نظر کم ترین وسائل میں بناتا ہے اور اپنی ضرورت کا کام اُس سے حاصل کرتا ہے۔

جُوگاڑ لگانے کے لیے تعلیم کی کوئی قید نہیں ہے مگر جوگاڑ لگانے کے لیے ذہانت اور عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔


اگر دیکھا جائے تو  انسان کے شروعاتی دنوں سے لیکر اب تک زیادہ تر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایجادات کا سہرا بھی جگاڑ کو ہی جاتا ہے۔ جگاڑ کے برعکس سائنسی ایجادات محتلف ٹیسٹ،اورلیباٹریوں سے  نہایت تعلیم یافتہ افرد افرد کے شب روز محنت کے بعد وجود میں اتی ہے۔ جس میں پائیداری،حوبصورتی،محفوظ استعمال شامل ہے برعکس اسکے کہ جگاڑ کے نتیجے میں بنی اشیاہ میں یہ قدر کم پائی جاتی ہے۔


مگر  جدید ٹیکنالوجی سے پہلے کچھ  ایجادات  ترقی یافتہ ایجادات کی اکائی یہی جگاڑ ہی تھا جو بعد ازہ ترقی کرتے ہوئے موجودہ شکل میں ہمارے زندگی کا حصہ بنتے گئیے۔

ایسیے بہت سی ایجادات جو اجکل ہمارے سامنے موجود ہے شاید شروع میں وہ اس شکل میں نہیں تھے۔اور ان کو انسان نے محض ضرورت کے وجہ سے جگاڑ لگا کر بنایا ہوگا۔ 

جگاڑ کا لفظ شاید ہمارے نزدیق مضحکہ حیز ہو مگر یہ بھی ایک سچائی ہے کہ کچھ جگاڑی ایجادات اپنے اپ میں نہایت کمال رکھتے ہیں جو بہت محدود وسائل کے بعد بنائے گئے۔

البتہ ایسے جگاڑی ایجادت جدید ٹیکنالوجی کے ایجادات سے مقابلہ نہیں کرسکتے ۔اسکے باوجود کہ جگاڑی ایجادات نہایت فائدہ مند  ہونے کے ساتھ ساتھ بہت کار آمد اور عام بھی ہے۔


( عائشہ خان سائنسی معلومات فیس بک گروپ)



Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Ok, Go it!