ایمسٹرڈیم سے جرمنی تک

Admin
0

 ایمسٹرڈیم سے فرینکفرٹ جرمنی کے لئے برق رفتار ٹرین میں سوار ہوا ۔

تو برابر میں بیٹھے ھمسفر فریدون سے تعارف ہوا ۔

فریدون ایران سے تعلق رکھتے ھیں ایران میں انقلاب کے بعد والدین ھالینڈ آبسے تعارف پر بتایا کہ وہ آرٹسٹ ہیں۔

مقامی اسکول میں آرٹ ٹیچر ھیں یہ جان کر بہت خوش ھوئے کہ میرا تعلق پاکستان سے ھے میں نے خوشی کی وجہ پوچھی تو فریدون کا کہنا تھا کہ ان کی پسندیدہ شخصیت محترمہ بینظیر بھٹو شہید ہیں وہ مسلم دنیا اور بالخصوص خواتین کے لئے آن کی آمریت کے خلاف جدوجہد مشعل راہ ھے ۔

فریدون کا کہنا تھا کہ اس نے محترمہ بینظیر بھٹو کے بہت سے پور ٹریٹ بنائے جس میں سے ایک اس کے فون میں محفوظ تھا ۔

فریدون کی گفتگو سن کر میں سوچنے لگا کہ پاکستان نے قائداعظم بھٹو بینظیر خان عبد الغفار خان مولانا مودودی اور بہت سی ایسی شخصیات تھیں جنہیں عالمی اور علاقائی سطح پر جانا مانا جاتا تھا ۔

محترمہ بینظیر بھٹو بھی انہی شخصیات میں سے ایک تھیں بڑا لیڈر وقت اور زمانے کی قید سے آزاد اور بڑا ھوتا ھے دنیا اس سے متعارف ھوتی ھے وہ پاکستان کی شناخت کا باعث بنتے ہیں۔

لیکن اس ملک پر کیسا آسیب کا سایہ ھے کہ ان شخصیات کو پاکستان میں غدار ٹھہرایا گیا انتقام اور تعصب کی بھینٹ چڑھایا گیا ۔

بقول احمد ندیم قاسمی انہیں بعد از مرگ اعزاز سے دفنایا گیا ۔

عمر بھر سنگ زنی کرتے رھے اھل وطن 

یہ الگ بات ھے کہ دفنائے گے اعزاز کے ساتھ ۔




طاہر نعیم ملک 

#BenazirBhutto

Tags

Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Ok, Go it!