جسمانی درجہ حرارت
جسمانی درجہ حرارت(Body Temperature) کے لحاظ سے حیوانات دو زمروں میں تقسیم کیے جاتے ہیں,گرم خونی(Warm Blooded) اور سرد خونی(Cold Blooded)حیوانات۔گرم خونی اپنے جسم کا درجہ حرارت ایک حد کے اندر برقرار رکھتے ہیں یعنی ان کا جسمانی درجہ حرارت ماحول کے درجہ حرارت ماحول کے تابع نہیں ہوتا اور یہ حد ماحول کے درجہ حرارت سے عموماً زیادہ ہوتی ہے۔اس زمرے میں پرندے اور پسانی جانوروں کا شمار ہوتا ہے۔انہیں Homeothermic Animals بھی کہا جاتا ہے۔انسان کا شمار گرم خون(Warm Blooded)مخلوق میں ہوتا ہے۔
گرم خونی حیوانات کے برخلاق سرد خونی جانوروں کا جسمانی درجہ حرارت ماحول کے درجہ حرارت کے تابع ہوتا ہے مثلاً اگر ماحول کا درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس ہوگا تو سرد خونی جانوروں کا درجہ حرارت بھی 20 ڈگری سیلسیس ہوگا۔
دماغ کے Hypothalamus حصہ میں تھرموریگولیٹری میکانزم(Themoregulatory mechanism) ہوتا ہے جو جسمانی درجہ حرارت کو نارمل حد میں رکھتا ہے۔اس عمل میں جتنی حرارت جسم میں پیدا ہوتی ہے اتنی ضاٸع(جیسے پسینہ کے ذریعے حرارت ضاٸع کی جاتی ہے).ہمارےجسم ہاٸپوتھیلامس جسمانی درجہ حرارت کو ایک Set point پر برقرار رکھتا ہےجسے نارمل جسمانی درجہ حرارت کہتے ہیں۔
تھرموریگولیٹری میکانزم جسمانی درجہ حرارت کو نارمل حد میں برقرار رکھنے کے لیے مختلف اقدامات کرتا ہے۔جب جسمانی درجہ حرارت کم ہونے لگتا ہے تو جسم میں غذا کو جلا کر تپش(Heat) پیدا کی جاتی ہے۔عضلات میں حرکت ہوتی ہے جسے کپکپی کہتے ہیں۔جلد میں خون کی نالیاں سکڑتی ہیں جس سے تپش یا حرارت کو محفوظ رکھا جاتا ہے۔جب جسم میں زیادہ حرارت پیدا ہوتی ہے یا ماحول کا درجہ حرارت بڑھنے کے سبب جسم گرم ہونے لگتا ہے تو ہمارا جسم اضافی حرارت ضاٸع کرنے کے اقدامات کرتا ہے۔زیادہ حرارت خون اور دورانیہ نظام کے ذریعہ جلد تک پہنچتی ہے۔خون کی نالیاں پھیلتی ہیں اور جلد کے مساموں سے پسینے کا اخراج ہوتا ہے۔پسینہ یعنی پانی کو بخارات بن کر اڑنے سے زاٸد حرارت ضاٸع ہوجاتی ہے۔ورزش یا کوٸ بھاری کام کرنے سے بھی جسم گرم ہوجاتا ہے یعنی جسم میں حرارت کی مقدار زیادہ ہوجاتی ہے جو پسینہ کے ذریعے جسم سے خارج ہوجاتی ہے۔
صحت مند انسان کا نارمل درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس یا 98.6 ڈگری فارن ہیٹ رہتا ہے۔دراصل یہ ہمارے جسم کے مختلف مقامات سے ریکارڈ کیے گۓ درجہ حرارت کا اوسط ہے اور ضروری نہیں کہ کہ کسی شخص کا یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہو!کسی انسان کا جسمانی درجہ حرارت 0.6 ڈگری سیلسیس یا 1 ڈگری فارن ہیٹ کم یا زیادہ ہوسکتا ہے۔اس لحاظ سے ہمارا نارمل جسمانی درجہ حرارت 36.6 سے 37.6 ڈگری سیلسیس یا 97.6 سے 99.7 ڈگری فارن ہیٹ کے درمیان ریکارڈ تک ہوسکتا ہے۔
تحریر:ڈاکٹر عابد معز