میتھڈ ایکٹریس ودیا بالن کا 44 واں جنم دن دنیا بھر میں موجود ودیا بالن کے مداحوں کو بہت بہت مبارک ہو۔
ودیا بالن جدید سینما کی شبانہ اعظمی و سمیتا پاٹل ہے جس کی شناخت فلموں کے ذریعے خواتین کے مضبوط و انقلابی کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ ودیا بالن اب تک متعدد ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں۔ جن میں ایک نیشنل فلم ایوارڈ اور سات فلم فیئر ایوارڈز شامل ہیں۔ اس علاوہ 2014 میں حکومت ہند سے پدم شری ایوارڈ بھی وصول کرچکی ہیں۔
ودیا بالن نے بنگالی فلم بھلو تھیکو (2003) میں اداکاری کے ذریعے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی پہلی ہندی فلم، ڈرامہ "پرنیتا" (2005) کے لیے پذیرائی حاصل کی۔ اس کے بعد لگے رہو منا بھائی (2006) اور بھول بھولیا (2007) میں تجارتی کامیابیاں ملی، لیکن اس کے بعد کے کردار اس کے کیریئر کو آگے بڑھانے میں ناکام رہے۔
لیکن ودیا بالن کو حقیقی پہچان ڈرامہ فلم پا (2009)، بلیک کامیڈی عشقیہ (2010)، تھرلر نو ون کلڈ جیسیکا اینڈ کہانی (2012)، بائیوپک دی ڈرٹی پکچر (2011) اور بیگم جان (2017) کی وجہ سے ملی اور ڈرٹی پکچر ہی وہ فلم ہے جس کی وجہ سے انہیں بہترین اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ ملا۔ اس کے بعد ودیا نے ایمیزون پرائم ویڈیو فلموں شکنتلا دیوی (2020)، شیرنی (2021) اور جلسا (2022) میں کام کیا ہے۔
ودیا انسانی مقاصد کو بھی فروغ دیتی ہے اور خواتین کو بااختیار بنانے کی حمایت کرتی ہے۔ وہ انڈین سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کی رکن ہیں اور ایک ریڈیو شو کی میزبانی کر چکی ہیں۔
ودیا نے فلم پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور سے شادی کی۔
آخر میں میں یہی کہنا چاھونگا کہ ودیا بالن کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب وحیدہ رحمان صاحبہ سے پوچھا گیا کہ "اگر آپ کی زندگی پر کوٸی فلم بنے تو آپ اس فلم کس کو ہیروٸن دیکھنا چاھے گی؟" تو وحیدہ رحمان نے جواب دیا "صرف اور صرف ودیا بالن۔"