سیاسی بھیڑ چال
چند سال پہلے ترکی میں ایک بھیڑ Sheep نے نجانے کیوں پہاڑی سے چھلانگ لگا دی
اور اس کی دیکھا دیکھی پندرہ سو مزید بھیڑوں نے چھلانگ لگائی اور چار سو پچاس بھیڑیں موت کی بھینٹ چڑھ گئیں
۔ لاشوں کا ڈھیر اونچا ہونے کی وجہ سے باقی یا بچ گئیں یا زخمی ہوئی اسے کہتے ہیں ہرڈ سائیکالوجی ۔ یعنی ریوڑ کی نفسیات Herd Psychology اور عام زبان میں بھیڑ چال۔ گئیں ہرڈ تھیوری Herd theory کا مطلب کسی انفرادی عمل کا یورے گروپ یا گروہ کا فالو کرنا یا عمل کرنا بغیر کسی براہ راست ڈائرکشن کے ۔ یہ بہت زیادہ تر جانوروں میں دیکھا جاتا ہے جیسے مچھلیوں کا ایک سمت تیرنا یا پرندوں کا اڑنا یا بھیڑوں کا چلنا ۔ مگر انسانوں میں بھی یہ عمل اس وقت بہت زیادہ دیکھا جاتا ہے جب سیاست کا معاملہ ہو کیونکہ اس میں مرکزی یا بنیادی ہدایات سے انحراف کر لیا جاتا ہے
۔ اور صرف ایک بھیڑ چال میں لوگ چلتے ہیں اور اپنے اور سماج کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں ۔ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہی سیاسی بھیڑ چال کو ختم کرنا ہے ۔