مہر بائی

Admin
0

 یادگار

تصویر کو زوم کیا جاۓ تو خاتون کے گلے میں لٹکا ہیرا بخوبی نظر آۓ گا۔

254 قیراط کا یہ ہیرا ٕ مشہور زمانہ کوہٕ نور ہیرے سے دگنی جسامت اور وزن رکھتا ہے۔

یہ معزز خاتون مہر باٸ ٹاٹا ہیں۔ٹاٹا Tisco کے بانی سر جمشید ٹاٹا کی بہو اور سر دراب ٹاٹا کی بیوی۔

1924 کی عالمی کساد بازاری کے دوران ٹاٹا کمپنی بھی دیگر کی طرح دیوالیہ ہوگٸ تھی۔



کمپنی کے ملازمین بے روز گاری کے خطرے میں گھر چکے تھے۔

ایسے میں مہرباٸ نے اپنا یہ ہیرا امپیریل بینک میں ایک کروڑ کے عوض گروی رکھا اور کمپنی کے ساتھ ملاز مین کو بے روز گار ہونے سے بھی بچا لیا۔

کچھ ہی عرصے بعد مہر باٸ خون کے سرطان میں مبتلا ہو

 کر دنیا سے رخصت ہوگٸیں۔

اپنی محبوب بیوی کی یاد میں سر دراب ٹاٹا نے یہی ہیرا بیچ کر بلڈ کینسر ریسرچ فاٶنڈیشن قاٸم کردی۔

فاٶنڈیشن کے زیرٕ انتظام بلڈ کینسر پر ریسرچ کے ساتھ بلڈ کینسر کے مریضوں کا بلا معاوضہ علاج ٕ آج بھی جاری ہے۔

ہمیں تاریخ میں یہ تو پڑھایا جاتا ہے کہ تاج محل محبت کی یادگار ہے ٕ مگر محبت کی ایسی یادگاروں کا ذکر تاریخ کے کسی صفحے پر نہیں ملحاہے،


Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !