قبض کیا ہے

Admin
0

 قبض کیا ہے ؟


قبض کیا ہے اس کی وجوہات اور علاج

قبض جسے عربی میں حصر اور انگریزی میں constipation کہتے ہیں اتنا عام مرض ہے جو کسی تعارف کا محتاج نہیں اس کے نقصانات اور نتائج جتنے بھیانک ہیں عوام اس کے خطرات سے اتنے ہی غافل ہیں

پاخانہ کا روزانہ جسم سے خارج نہ ھونا بلکہ دوسرے یا تیسرے دن یا چوتھے روز انا کم مقدار میں مینگیوں کی شکل میں یا سخت حالت میں انا یا تھوڑا تھوڑا دن میں کئی بار آنا بھی قبض کہلاتا ہے

جو کچھ ہم کھاتے ہیں وہ منہ میں لعاب دہن کے ساتھ مل کر معدے اور چھوٹی آنت میں پہنچتا ہے یہاں خوراک پکنا شروع ہوتی ہے اس کے رقیق اور صاف اجزاء جذب ہو کر جگر اور میری الصدر میں چلے جاتے ہیں اور باقی حصہ جو گودا کی حالت میں جمع ہوتا ہے آنتوں کی حرکت اور صفراء کی وجہ سے بڑی آنت میں ہوتا ہؤا امعاء مستقم میں جمع ہو جاتا ہے پھر ایک مناسب وقفہ کے بعد ناقابل برداشت ہو کر نیچے کو حرکت کرتا ہے اگر غذا کا یہ فضلہ خارج نہ ہو اور بڑی آنت میں پڑا رہے تو بےشمار جان لیوا امراض پیدا ہو جاتے ہیں مثلاً ضعف قلب بلند فشار خون دل کی گھبراہٹ غشی دل کی تیز دھڑکن دردسر نزلہ زکام ضعف دماغ غنودگی تبخیر تھکاوٹ ہر وقت ہلکا ہلکا بخار رہنا آنکھ کان اور ناک کی بیماریاں اپنڈکس گردوں اور جگر کی بیماریاں بواسیر بھوک کی کمی دردشکم ورم جگر جوڑوں کا درد یرقان خون کی کمی انتڑیوں اور پتہ میں پتھریاں۔۔۔ مردوں میں جریان احتلام وغیرہ وغیرہ اس وجہ سے قبض کو ام الامراض بھی کہا جاتا ہے

قبض کی وجوہات

1 ناقص غذا نان چنے جو باجرے اور میدے کی روٹی دیر سے ہضم ہونے والی غذائیں وہ غذائیں جو خشک ہو یا جن میں رطوبت کم ہو تب بھی قبض کا سبب بنتی ہیں

2 آنتوں کے اندر ایک قسم کی قدرتی حرکت پیری سسٹالک موومنٹ ہوتی ہے جب یہ حرکت سست ہوتی ہے تو قبض لاحق ہو جاتی ہے

3گردوں کے راستے جسمانی رطوبتوں کا زائد مقدار میں خارج ہونا قے کی زیادتی وغیرہ سے بھی قبض ہو جاتی ہے

ان کے علاؤہ بواسیر آنتوں کی سوزش اور موٹاپا بھی قبض کا باعث بنتے ہیں۔

ھر وقت بیٹھے رھنا چلنے پھرنے محنت مشقت سے جی کترانا بھی قبض کی بڑی وجہ ھے ۔۔۔

جنک فوڈز بازاری کھانے سگریٹ نوشی بےجا دافع درد ادویات کا استعمال جسم انسانی میں فاسد مادوں کی بھرمار کردیتے ھیں جس سے نظام بدن کی کارکردگی بہت زیادہ متاثر ھوجاتی ھے ۔

قبض کے مریضوں کو پانی کثرت سے پینا چاہیے اس سے قبض کشائی ہو جاتی ہے

قبض دور کرنے کے لیے ورزش اور سیر بہت ضروری ہے

اس کے علاؤہ چند تدابیر قبض کشائی کا باعث بنتی ہے

1 علی الصبح بیداری کے بعد بستر پر ہی آنکھیں بند کر کے بیٹھیں اور دماغ کو دیگر تمام خیالات سے پاک کر کے ذہن میں تصور لائیں کہ مجھے قضائے حاجت ہو رہی ہے اور اگر میں اٹھ کر بیت الخلا نہ گیا تو یہی فارغ ہو جاؤں گا اس خیال کے بار بار دہرانے سے قبض اکثر اوقات دور ہو جاتی ہے

2 مسواک جہاں دانتوں کی بےشمار امراض کا علاج ہے وہاں اس کے استعمال سے قبض کا بھی قلع قمع ہوتا ہے

3کھانے کے دوران نیم گرم پانی پینا بھی قبض کا قدرتی علاج ہے

4برصغیر کے لوگ آٹا چھان کر استعمال کرتے ہیں یہ عادت درست نہیں انہیں چاہیے کہ بغیر چھانے آٹے کی روٹی استعمال کریں اناج کے چھلکے میں ایک ایسا جوہر جو طاقت بخشتا ہے اور قبض کو دور کرتا ہے

5صبح اٹھ کر نہار منہ نیم گرم پانی کے دو سے چار گلاس پینا بھی قبض کا بہتریں علاج ہے

6صبح اٹھ کر پیدل چلنا قبض کا بہترین علاج ہے

7رات کو سوتے وقت 5تولہ گلقند اور پسی ہوئی سونف کا ایک چمچ گرم دودھ یا گھی یا بادام روغن میں ڈال کر استعمال کریں

قبض کی علامات اتنی ہیں انہی سمجھنا مشکل ہوتا ہے قبض کی صورت میں بدبودار سانس زبان پر سفیدی پیٹ میں درد پیٹ کا پھولنا بدہضمی سردرد اور بے چینی پیدا ہوتی ہے

اگر قبض تھوڑی پرانی ہو جائے تو بواسیر کی شکایت بھی ہو سکتی ہے

نوجوانوں میں قبض سے کیل مہاسے نکل سکتے ہیں

بڑی عمر کے لوگوں کی جلد پھیکی اور پیلی پڑ جاتی ہے

بقراط کا قول ہے جس طرح اجابت کا نرم ہونا خطرناک ہے اس طرح سخت ہونا بھی خطرناک ہے لیکن اجابت کی سختی اس کی نرمی سے زیادہ خطرناک ہے

عموماً 24گنٹھے میں ایک بار اجابت آتی ہے نوجوانوں میں 24 گنٹھے میں دو بار بھی آ سکتی ہے کئی لوگوں کو 48 گنٹھے میں ایک بار اجابت ہوتی ہے

اعصابی نظام اور آنتوں کے لیے مکھن گھی بادام دودھ سبز ترکاریاں موٹے آٹے کی روٹی بہترین غذا ہے ان کے استعمال سے قبض بھی نہیں ہوتی

قبض کے لیے ساگ آمرود پالک میتھی چقندر شلغم گاجر اور ہرے چنے بہترین غذا ہے

اگر ادویات کا استعمال کرنا ہو تو اسبغول ایک تولہ سادہ پانی یا نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں یا رات کو سوتے وقت اطریفل زمانی 9 ماشہ کیسڑائل ایک چمچ کے ساتھ استعمال کریں

قبض کی شکایت زیادہ تر ان لوگوں کو ہوتی ہے جنہیں محنت کی عادت نہ ہو سارا دن بیٹھے یا لیٹے رہتے ہوں اس لیے ان کو قبض دور کرنے کے لیے ورزش کی عادت ڈالنی چاہیے

روزانہ 4کلومیڑ دوڑنا باغ اور سبزا زار میں سیر کرنا گھڑدوڑ تیراکی ڈنڈ پیلنا کبڈی ہاکی فٹ بال والی بال ٹینس کھیلنے سے قبض نہیں رہتی

مندرجہ ذیل طریقوں سے پھلوں کے استعمال سے قبض کشائی ہو جاتی ہے



دن میں 4 مرتبہ لیموں کا عرق نکال کر آدھے کپ پانی میں ڈال کر استعمال کریں مفید ثابت ہو گا

اگر اعصابی کمزوری اور معدے کے ضعف کی وجہ سے قبض ہو تو روزانہ نہار منہ 2/3 سیب کھانا قبض کشائی کا باعث بنتی ہے

کھانا کھانے کے بعد اگر پکے ہوئے آمرود کھائے جائیں تو قبض کشا اور نہار منہ کھائے جائیں تو قبض کرتے ہیں

گلقند 350 گرام ہرڑ جلابہ 50 گرام عرق گلاب آدھ کلو ہرڑ جلابہ کو کھرل میں باریک پیس لیں گلقند میں شامل کر کے نیم گرم دودھ سے لیں یہ ایک بہترین قسم کی دوا ہے

گل سرخ 200 گرام سنامکی 200گرام دونوں کو رات بھر ایک کلو پانی میں ڈال کر صبح آگ پر جوش دیں جب دو تہائی پانی سوکھ جائے تو اس میں 250 گرام مصری ملا کر محفوظ کر لیں نہایت مزیدار ہو گا دوائی کی دوائی مٹھائی کی مٹھائی رات کو سوتے وقت چھ سے بارہ گرام دودھ سے لیں

ثابت اسبغول ایک تولہ گائے کا دودھ ایک پاؤ سے لیں ۔

مردانہ جنسی امراض جریان احتلام ذکاوتِ حس سرعتِ انزال شہوت تناٶ کی کمی کے مریضوں میں نظامِ انہضام کا بہت عمل دخل ھے اِن امراض کا علاج شروع کرنے سے پہلے بھوک کی کمی ریحاح اور قبض جیسی علامات کا دفیعہ آدھی سے زیادہ شفاء کا موجب ھوتا ھے ۔۔

Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !