چیونٹی اور انسان

Admin
0

 "چیونٹی" 


دنیا میں سات ارب انسان ہیں 

یعنی ایک کھرب بھی نہیں 

جبکہ دنیا میں دو لاکھ کھرب چیونٹیاں ہیں

بولو اصل دنیا کس کی ہوئی؟


ایک انسان چیونٹیوں کو نہیں کھا سکتا 

جبکہ چیونٹیاں کئی ارب انسان اب تک کھا چکی ہیں

بولو انسان کو کس سے ڈرنا چاہیے؟


ایک انسان کسی کے پاؤں تلے آ جاۓ تو روتا ہے

ایک چیونٹی کچلے جانے پہ بھی خاموش رہتی ہے 

بولو موت سے کون خوف زدہ ہے؟



ایک چیونٹی بار بار دیوار سے گرتی ہے 

آخر کار وہ دیوار پہ چڑھ جاۓ گی 

ایک مایوس انسان خود کشی پہ غور کرتا ہے 

بولو اسے کس سے سبق سیکھنا چاہیے؟ 


ایک شہاب ثاقب کہ ٹکرا جانے پہ انسان معدوم ہو سکتا ہے لیکن چیونٹیاں بچ جائیں گیں

بتاؤ آسمان سے کس کو ڈرنا چاہیے؟ 


چیونٹیوں کی دس ہزار قسمیں ایسی ہیں جنہیں کوئی نہیں جانتا

جبکہ انسان ہر جگہ اپنا اشتہار لگاۓ پھرتا ہے

بولو کون تشہیر کا بھوکا ہے؟


چیونٹیوں کی چوبیس ہزار قسمیں دنیا میں ہر وقت موجود ہیں 

جبکہ انسان اکیلا ہے 

بولو فنا کا کس کو خطرہ ہے؟


چیونٹیاں کروڑوں سال سے زمین پہ رہتی ہیں

جبکہ انسان صرف چند لاکھ سال پہلے وجود میں آیا 

بولو دھرتی کا اصل وارث کون ہے؟


طاہر راجپوت

Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !